ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، میدانی علاقوں میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان

143
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ اس دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا ۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09،سکردو منفی 06، کالام منفی 04،گلگت، ہنزہ، گوپس اورقلات میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔