اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے ۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 8، پنجاب میں مری 4، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران مری میں 0.5 انچ بر ف باری ریکارڈ ہوئی۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی14،کا لام منفی 13 ،استور منفی 9، سکر دو منفی 6، گوپس منفی 5،مالم جبہ ، بگروٹ ، ہنزہ منفی 4،راولاکوٹ ، چترال، دیر منفی 3، مری اور گلگت میں منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔