اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیراوربلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں جنوب مشرقی پنجاب اور با لا ئی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برف باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان:قلات08،سبی02،بارکھان01، گلگت بلتستان: استور 06، خیبر پختونحوا: چترال،میرکھانی میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
اس دوران استور 05 اورکالام میں 02انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔بدھ کوریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10،گوپس منفی07، سکردو منفی 05 استور، مالم جبہ منفی 04 اور راولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔