ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

87

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات میں شمال مغر بی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک/تیزہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے۔ مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ نے کی بھی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، استور، گوپس، زیارت منفی 06، کالام، قلات منفی 05، بگروٹ، سکردو ،گلگت منفی 04، پاراچنار اور کوئٹہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔