ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

56
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر(اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی اور بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کْہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔