ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور بالائی علاقوں میں ابر آلود رہنے ساتھ شدیدسرد رہے گا، محکمہ موسمیات

114

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور بالائی علاقوں میں ابر آلود رہنے ساتھ شدیدسرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعراتکے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ ،سکردو، کالام منفی05، گوپس منفی04 ، استور ،چترال اور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔