ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

102

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہےتاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشر قی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالا ئی خیبر پختونحوا ، شمال مشر قی بلو چستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر ہلکی بارش / ہلکی برف باری ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش:خیبرپختونخوا: پٹن 06، بالاکوٹ 05، مالم جبہ ، چترال ، دیر (لوئر )02، سیدو شریف 01، بلو چستان:قلا ت 01، کشمیر: راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ میں 01 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔