10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومقومی خبریںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک اور پہاڑی علاقوں میں...

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک اور پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشر قی پنجاب، بالا ئی خیبر پختو نخوا ، مری ، گلیات اور گردونواح میں چندمقامات پرہلکی بارش/ہلکی برف باری کی توقع ہے۔

اسی طرح پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور با لا ئی/وسطی سندھ میں سموگ/درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ پنجاب ، خیبر پختو نخوا کے زیادہ ترمیدانی علاقوں اور وسطی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں سموگ/درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ/دھند چھائی رہی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (ایئرپورٹ 09، سٹی 07)، سیالکوٹ سٹی 09، گوجرانوالہ، قصور 08، حافظ آباد 07، نارووال 06، جہلم، سیالکوٹ ایئرپورٹ 02، منگلا 01، کشمیر: کوٹلی اور راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: سکردومنفی13،لہہ منفی12، گوپس منفی 09،استور، گلگت، زیارت منفی08،کوئٹہ ، قلات منفی 07 ،ہنزہ ، بگروٹ منفی 06 اورکالام میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540057

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں