ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک اور بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش و ہلکی برفباری کا امکان

79
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم سرد،جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم شام/رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، سکردو منفی 07، کالام منفی06، استورمنفی 05، گوپس، گلگت منفی 04، بگروٹ، سرینگر اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔