اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔بدھ کوریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نواب شاہ 41، چھور اور سکرنڈ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔