26.6 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومقومی خبریںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 2 تا 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر اور کالام میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق مٹھی میں درجہ حرارت 43، تربت 42، لسبیلہ، چھور 41 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578486

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں