ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

117

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے 08 اپریل سے 12 اپریل کے دوران آندھی/جھکڑ /ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخو ا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کل جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی / وسطی پنجاب، شمال مشرقی/وسطی بلوچستان ، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں/آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے

زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : پڈعیدین، دالبندین، نوکنڈی 44، جیکب آباد اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔