اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مری،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں …
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مری،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں مری 05، خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 03، پٹن 02، گلگت بلتستان میں گوپس 04، سکردو 03، استور گلگت، بگروٹ01 جبکہ کشمیر میں راولاکوٹ03 اور مظفرآباد کے مقام پر01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، روہڑی،نوکنڈی، دالبندین 40، تربت،سکھر، دادو 39 جبکہ اسلام آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








