اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان،کشمیر اور خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہوائوں / آندھی / جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہوائوں/آندھی/جھکڑ چلنے ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب ،کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب: مری 42، اسلام آباد (سٹی 25 اور ائیرپورٹ 01، سید پور 18، گولڑہ 15، بوکرا 01)، راولپنڈی (شمس آباد اور کچہری 09)، لاہور (سٹی 04، ایئر پورٹ 01)، حافظ آباد 04، ناروال 03 ، سرگودھا ، سیالکوٹ، قصور 01کشمیر: مظفرآباد 21، گڑھی دوپٹہ 14، راولاکوٹ ، کوٹلی 05، ،خیبرپختونخوا: کالام 06، سیدو شریف 03، گلگت بلتستان: چلاس04، سکردو اور بونجی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو47، خیرپور، موہنجوداڑو اور لاڑکانہ 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596153