ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

80

لاہور ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ ، زیریں سندھ اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ترجمان کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میںموسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ کیمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ترجمان کیمطابق پیر کے روز لاہور میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم36ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ38ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 69فیصد ریکارڈ کیا گیا۔