ملک کے بیشتر علاقو ں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

3

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقو ں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے دن کے دوران شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم کوٹلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر کوٹلی میں05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب آباد، نوکنڈی 47، موہنجو داڑو، دالبندین

نواب شاہ، سبی، روہڑی 46، پڈعیدن، حیدرآباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، میر پور خاص، سکھر اور ٹنڈو جام میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نےانتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 اور 20 جون کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے،دن کے دوران خاص طور پر دوپہر اور بعداز دوپہر دھوپ میں کم سے کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔