ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

102
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب،کشمیر ، گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):عید الفطر کے دوسرے روز جمعرات کو ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے موسم کی تازہ ترین صورتحال جاری کی گئی ہے جس کے مطابق جمعہ کو ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبر پختونخوا ، بلوچستان،جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مشرقی/شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اورزیریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا۔ تاہم ،خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقا ما ت پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیا دہ بارش: پنجاب میں چکوال 57، منڈی بہاالدین، مری 09، گجرات 04، اسلام آباد (سید پور) 01 ، راولپنڈی (کچہری) 01 ، سیالکوٹ ایئرپورٹ، اٹک، جہلم 01، خیبرپختونخوا میں کالام 14، کاکول 03، دیر(بالائی) 03 ، پٹن 02، دروش 01، کشمیرمیں راولاکوٹ 08، مظفر آباد (ایئرپورٹ) 06 اور (سٹی)04 ، گڑھی دوپٹہ میں04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق خیرپور، شہید بینظیر آباد 43، پڈعیدن، جیکب آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔