ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

141

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا تاہم لاڑکانہ میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 40 ، خیر پور اور پڈعیدن میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔