ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

50

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران جمعہ کو بعد از دوپہر بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی،تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم رہا ہے جبکہ پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔