اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ با لائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ با لائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ میں بالاکوٹ ،کالام09، دیر 01، کشمیر میں مظفر آباد ( ائیر پورٹ 04، سٹی 01)، گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان میں استوار 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کالام 07اور دیر میں 01 انچ بر فباری بھی ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 10،کالام منفی 09،قلات منفی07، زیارت منفی 06،ا ستور منفی 05 ،گوپس،بگروٹ، مالم جبہ منفی04اور کوئٹہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔