ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم، بعض علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

66

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے، بالائی ووسطی پنجاب، اسلام آباد ،خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا ، شمالی/مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر چند مقامات پر موسلا دھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہاجبکہ بالائی پنجاب، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بارکھان 27، پنجاب: راولپنڈی 24 ، جہلم 24، اسلام آباد 14، ناروال 7،گجرات6، منگلہ 4، چکوال ،مری 3،سیالکوٹ ایک، راولاکوٹ 20، مظفر آباد 16،کوٹلی 13، مالم جبہ15، بالاکوٹ10 سیدوشریف 5 اور زیریں دیر میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔