ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر32 فیصدکی کمی،برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7.2 فیصد، درآمدات میں 22.5فیصدکی کمی ریکارڈ

production of air conditioners
production of air conditioners

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر32 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7.2 فیصدکی کمی جبکہ درآمدات میں 22.5فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں ملک کے تجارتی خسارہ کاحجم 19.63ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 28.86 ارب ڈالرتھا، جنوری میں ملکی تجارتی خسارہ کاحجم 2.65 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری میں 3.42 ارب ڈالرتھا، جنوری میں ملکی تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر22.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکرجنوری تک کی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 16.47 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17.74 ارب ڈالرتھا، جنوری میں ملکی برآمدات کاحجم 2.21 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری میں 2.61 ارب ڈالرتھا، جنوری میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر15.4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22.5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،

جولائی سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں ملکی درآمدات کاحجم 36.10 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 46.60 ارب ڈالرتھا، جنوری میں درآمدات پر4.86 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال جنوری کے 6.04 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 19.5 فیصدکم ہے۔