اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 3.809 ارب ڈالر یعنی 14.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال مےں جولائی تا اپریل 2017-18 کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 30.245 …
ملک کے تجارتی خسارہ میں دس ماہ کے دوران 3.809 ارب ڈالر اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 3.809 ارب ڈالر یعنی 14.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال مےں جولائی تا اپریل 2017-18 کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 30.245 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تجارتی خسارہ 26.436 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق درآمدات میں اضافہ کے باعث تجارتی خسارہ بڑھا ہے۔








