اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات میں 2.6 فیصداضافہ اوردرآمدات میں 11.4 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کاتجارتی خسارہ 9.221 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال …
ملک کے تجارتی خسارے میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر30 فیصد کمی ، برآمدات میں 2.6 فیصداضافہ ،درآمدات میں 11.4 فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات میں 2.6 فیصداضافہ اوردرآمدات میں 11.4 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کاتجارتی خسارہ 9.221 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11.719 ارب ڈالرتھا، ستمبرمیں ملک کے تجارتی خسارے کاحجم 2.901ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 30.2 فیصدکم ہے،گزشتہ سال ستمبرمیں پاکستان کے تجارتی خسارے کاحجم 4.454 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اگست کے مقابلے میں ستمبرمیں ملک کے تجارتی خسارے میں 19.2 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی کل برآمدات 7.179 ارب ڈالرریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.6 فیصدزیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 6.996 ارب ڈالررہا تھا۔ ستمبرمیں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر1.5 فیصد نموریکارڈکی گئی،ستمبرمیں برآمدات سے ملک کو2.446 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.409 ارب ڈالرتھا۔
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11.4 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ، سہ ماہی میں ملکی درآمدات کاحجم 16.40 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.71 ارب ڈالرتھا۔ ستمبرمیں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر18.5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ، ستمبرمیں درآمدات پر5.347 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ سال ستمبرمیں 6.563 ارب ڈالرتھا۔









