ملک کے تجارتی خسارے میں گزشتہ مالی سال میں سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارے میں گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد کمی واقع ہوئی،خسارے کا حجم24.09ارب ڈالر رہا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران تجارتی خسارہ کا حجم 24.09 ارب ڈالر تک کم ہوگیا، تجارتی خسارہ میں کمی کا بنیادی سبب قومی برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 0.84 …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارے میں گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد کمی واقع ہوئی،خسارے کا حجم24.09ارب ڈالر رہا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران تجارتی خسارہ کا حجم 24.09 ارب ڈالر تک کم ہوگیا،

تجارتی خسارہ میں کمی کا بنیادی سبب قومی برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 0.84 فیصد کمی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کا حجم 30.645 ارب ڈالر رہا تھا تاہم درآمدات کی مالیت 54.73 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔