ملک کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 10کھرب 35 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری ، 5کھرب 96ارب61 کروڑ روپے خرچ

2

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 10کھرب 35 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جبکہ اب تک 5کھرب 96ارب61 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10 کھرب 96 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی، پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1 کھرب 4 ارب 59 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے ایک کھرب 61 ارب 26 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے ایک کھرب 99 ارب 59 کروڑ ،

صوبائی رابطہ ڈویژن کےلئے 71 کروڑ، ایس آئی ایف سی کےلئے 31 کروڑ 38 لاکھ روپے ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 6 ارب 64 کروڑ ، ریونیو ڈویژن کیلئے 14 ارب 69 کروڑ ، بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے 17 کروڑ 50 لاکھ، ریلویز ڈویژن کیلئے 35ارب ، پلاننگ کمیشن کیلئے 8 ارب 49 کروڑ ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے 3 ارب 22 کروڑ ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 25 کروڑ 63 لاکھ، قومی تاریخی ورثہ ڈویژن کیلئے 35 کروڑ 52 لاکھ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 21 ارب ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 8 ارب 37 کروڑ ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کےلئے 5 کروڑ 93 لاکھ ،

میری ٹائم افیئرز ڈویژن کیلئے 1 ارب 76 کروڑ ، لا اینڈ جسٹس ڈویژن کیلئے 93 کروڑ ، داخلہ ڈویژن کیلئے 9 ارب 78 کروڑ ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے ایک ارب 95 کروڑ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 11 ارب 37کروڑ ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلئے 3 ارب 78 کروڑ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے 3 ارب 41 کروڑ ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 10 کروڑ 40 لاکھ، ہائوسنگ ورکس ڈویژن کیلئے 4 ارب 10 کروڑ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 61ارب 11 کروڑ، صوبوں اور سپیشل ایریاز کیلئے 2 کھرب 17 ارب 66 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 7 ارب ،

وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 20 ارب 75 کروڑ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 75کروڑ 80 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 2 ارب 17 کروڑ ، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 4 ارب 57 کروڑ ، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 25 کروڑ 48 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 3 ارب 53 کروڑ ، کیبنٹ ڈویژن کیلئے 48 ارب 97 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ ڈویژن کیلئے 40 کروڑ 53 لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کےلئے 5 ارب 4 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔