ملک کے دو بڑے آبی ذخائر منگلا اور تربیلا ذخیرہ کرنے کی گنجائش کرنے کی پوری صلاحیت کے مطابق بھر گئے

58

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) ملک کے دو بڑے آبی ذخائر منگلا اور تربیلا ذخیرہ کرنے کی گنجائش کرنے کی پوری صلاحیت کے مطابق بھر گئے۔ منگلا ڈیم میں پانی کا لیول سطح سمندر سے ایک ہزار 242 فٹ جبکہ تربیلا میں ایک ہزار 550 فٹ ہے۔دونوں آبی ذخائر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے جو گزشتہ 10سال کے دوران پانی کی دستیابی کا ریکارڈ ہے۔ ترجمان واپڈا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ دس سال کی اوسط دستیابی کے مقابلے میں دونوں آبی ذخائر میں 21 لاکھ 73 ہزار ایکڑ فٹ زیادہ پانی موجود ہے۔تربیلااور منگلا ڈیمز میں پانی کی ریکارڈ دستیابی بہتر زرعی پیداوار اور اضافی پن بجلی کا باعث بنے گی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دو روز سے واپڈا پن بجلی گھروں سے ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے۔