اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی کمی جبکہ جنوبی علاقوں میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 10 نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1032 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.17 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1034 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح 10 نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1054 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1048 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق 10 نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1010 روپے، راولپنڈی 1007 روپے، گوجرانوالہ 1040 روپے، سیالکوٹ1040 روپے، لاہور1070، فیصل آباد1020 روپے، سرگودھا1017 روپے، ملتان 1053 روپے،
بہاولپور1080 روپے، پشاور1020 اوربنوں میں 1000 روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں سیمینٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1004 روپے، حیدرآباد1055 روپے، سکھر1135 روپے، لاڑکانہ 1050 روپے، کوئٹہ 1055 روپے اورخضدارمیں سیمینٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1027 روپے ریکارڈکی گئی۔\395