اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے طول و عرض میں ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اس ضمن میں دیگر امور کو نمٹانے کے لئے گزشتہ مالی سال کے دوران 98 پرمٹ جاری کیے۔ اوگرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایل پی جی کی مارکیٹنگ، آپریشن، سٹوریج، فلنگ پلانٹس، ایل پی جی آٹو ری فیولنگ …
ملک کے طول و عرض میں ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اس ضمن میں دیگر امور کو نمٹانے کے لئے گزشتہ مالی سال کے دوران 98 پرمٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے طول و عرض میں ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اس ضمن میں دیگر امور کو نمٹانے کے لئے گزشتہ مالی سال کے دوران 98 پرمٹ جاری کیے۔ اوگرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایل پی جی کی مارکیٹنگ، آپریشن، سٹوریج، فلنگ پلانٹس، ایل پی جی آٹو ری فیولنگ اسٹیشن کی تعمیر، سٹوریج اور ہینڈلنگ ٹریمینلز کے ذریعے ڈسٹری بیوشن، ایل پی جی کی پیداوار اور سٹوریج کے لئے 96پرمٹ جاری کیے گئے۔ اسی طرح ایل پی جی آلات کی تیاری کے لئے دو کمپنیوں کو لائسنس جاری ہوئے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی کھپت سے متعلق رپورٹ بھی مرتب کی ہے جس کے مطابق اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، شمالی علاقہ جات، سابق قبائلی اضلاع اور آزاد جموں و کشمیر میں اپریل 2018ءسے لے کر مئی2019ءتک 40ہزار 921میٹرک ٹن ایل پی جی کی کھپت ہوئی ہے۔ اس عرصہ میں اوگرا کو ایل پی جی کے ضمن میں 7ہزار82شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5ہزار 909کیسوں پر فیصلے سنائے گئے، 635شکایت کنندگان کو گیس کنکشن جاری ہوئے جبکہ صارفین کو ان کی شکایات اور تحفظ پر 106.93ملین روپے کی ادائیگی کی گئی








