اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) ملک کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر سے ملک کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جس میں 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم میں پنجاب اور سندھ کے چھ، چھ اضلاع جبکہ بلوچستان کے آٹھ اضلاع …
ملک کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا، 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) ملک کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر سے ملک کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جس میں 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم میں پنجاب اور سندھ کے چھ، چھ اضلاع جبکہ بلوچستان کے آٹھ اضلاع شامل ہیں۔ مہم کے دوران پنجاب میں تین لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ بچوں کی پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔









