اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 35 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 977 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک355019 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً8.78 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 8886 اسکوائر کلو میٹر (تقریباً 21.95 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5149 سے زائد افراد اور 661 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ جمعرات کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 284171 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2307 افراد (بشمول پاک فوج) اور 328 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں2.61 کروڑ ایکڑ پر سروے اور845347ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100739 ایکڑ پر سروے اور 5 اضلاع (شہید بےنظیرآباد، نوشیرو فیروز، جام شورو، دادو اور تھرپارکر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1734 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.92 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 111795 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں 210781 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور4 اضلاع (ڈی آئی خان، لکی مروت، کرک اور کوہاٹ) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 315 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 907 افراد (بشمول پاک فوج) اور 117 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.27 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 149993 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 380421 ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، دکی، ہرنائی، جھال مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسی خیل، نصیر آباد، پشین، صوراب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 8161 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 2.96 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 1088499 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مو¿ثر تدارک کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سےضلع زیارت میں تقریبا 200 ہیکٹر پر ایریل اسپرے بھی کیا گیا۔