ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 95 ہزار 700کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا، ارسا

85
ملک کے مختلف آبی ذخائر سےپانی کا اخراج ایک لاکھ 18 ہزار 400 کیوسک ،آمد 63 ہزار 800 کیوسک رہی

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے ہفتہ کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 95 ہزار 700کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد ایک لاکھ 81 ہزار 800 کیوسک رہی ہے۔

ہفتہ کو ارسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1536.77 فٹ تھی جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398 فٹ سے 138.77 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 112,700 کیوسک اور 95,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح دریائےجہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1217.80 فٹ تھی جو اس کی انتہائی کم سطح 1050 فٹ سے 169.80 فٹ زیادہ ہے۔

پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 13,400 کیوسک اور 45,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں کالاباغ، تونسہ، گدو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 117300، 83500، 85000 اور 33600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر کل 20,700 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 6,600 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔