اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے اتوار کوملک کے مختلف آبی ذخائر سے 27 ہزار 300 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 37 ہزار 700 کیوسک رہی ہے۔
ارسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1474.46 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398 فٹ سے 76.03 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 15,600 کیوسک اور 6,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرض دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1133.05 فٹ تھی جو اس کے ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 83.05 فٹ زیادہ ہے۔ پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 4,800 کیوسک اور 4,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
مزید برآں کالاباغ، تونسہ، گدو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 9800، 16400، 9900 اور 1000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا اور دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر مجموعی طور پر 11,900 کیوسک جبکہ دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 5,500 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔