ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 3 لاکھ 22 ہزار 900 کیوسک پانی کا اخراج، ارسا

126

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کی جانب سے ہفتہ کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 3 لاکھ 22 ہزار 900 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 3 لاکھ 86 ہزار 600 کیوسک رہی۔ ارسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550.00 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1,398 فٹ سے 152.00 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 220,000 کیوسک اور 219,500 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1220.80 فٹ ہے جو ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 172.80 فٹ زیادہ ہے۔ پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 71100 کیوسک اور 8000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں کالاباغ، تونسہ، گدو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 227,900، 202,400، 188,000 اور 173,200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر 31,400 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 34,900 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔