ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 34 ہزار کیوسک پانی کا اخراج، ارسا

75

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے اتوار کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 34 ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک رہی ہے۔ ارسا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1477.84 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398 فٹ سے 78.84 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 14100 کیوسک اور 15000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1136.00 فٹ تھی جو اس کی انتہائی کم سطح 1050 فٹ سے 86.00 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 5900 کیوسک اور 100 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔مزید برآں کالاباغ، تونسہ، گدو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 24600، 22900، 3500 اور 44500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر 14000 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 4900 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔