اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 95 ہزار 300 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آامد 48 ہزار 600 کیوسک رہی ہے۔ اتوار کو ارسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1502.17 فٹ تھی جو اس کے ڈیڈ لیول 1,398 فٹ سے 104.17 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 23,400 کیوسک اور 49,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1162.85 فٹ تھی جو ڈیم کی انتہائی کم سطح 1050 فٹ سے 112.85 فٹ زیادہ ہے۔ پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 5,900 کیوسک اور 27,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔مزید برآں کالاباغ، تونسہ، گدو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 64700، 48000، 34200 اور 5800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر مجموعی طور پر 11,400 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 3,000 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔