ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

85
سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیش گوئیاں مسترد ، زلزلہ قدرتی آفت ہے، اس کا علم پہلے سےنہیں ہوسکتا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، کشمیر اور زیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ اسلام آباد 25 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور30،کراچی 28، پشاور27، کوئٹہ24، گلگت22، مری17اور مظفر آباد 23 ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق، سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

مقبوضہ جموں کشمیر میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سری نگر، پلوامہ اور بارہ مولہ18ڈگری سینٹی گریڈ، جموں27 ، اننت ناگ اور شوپیاں 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔