ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی/تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان

86

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی/تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تا ہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی/تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم وسطی/جنوبی پنجاب ، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں بہاولپور (ایئرپورٹ)29،ڈیرہ غازی خان 06 ،سیالکوٹ(سٹی03، ایئرپورٹ 01)چکوال،مری02، کشمیر میں کوٹلی18، راولاکوٹ 28، خیبر پختونخوا میں دیر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 46 اورنوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔