اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12اور13 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورہ،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔اس دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلا، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔
آج ہفتہ کے روز سندھ، بلوچستان میں بیشتر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں بارش جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ اوربلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، جنوبی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سندھ میں کراچی(قائدآباد40،گلشنِ حدید28،فیصل بیس23،صدر22،جناح ٹرمینل20،ائیرپورٹ17،ڈی ایچ اے14، کورنگی10،یونیورسٹی09،کیماڑی03،سرجانی،سعدی ٹائون02،مسرور بیس،نارتھ کراچی01)،ٹنڈوجام09، ٹھٹھہ08،چھور05،میرپورخاص04،خیرپور03،سکرنڈ02،بدین،حیدرآباد،مٹھی01، پنجاب میں منگلا40،گجرات38،سیالکوٹ (ائیرپورٹ) ،منڈی بہائوالدین20،بھکر02،مری01،خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ32، مالم جبہ30،دیر(بالائی28،زیریں08)،سیدوشریف، بنوں13،پاراچنار10،ڈی آئی خان (ائیرپورٹ)03،پشاور،کالام،مردان،باچاخان ائیرپورٹ،میرکھانی02،کشمیر میں مظفرآباد(سٹی26،ائیرپوٹ20)، گڑھی دوپٹہ01،بلوچستان میں سبی11، اورماڑا09، لسبیلا06 ،قلات 02اورگلگت بلتستان میں گوپس میں 09ملی ملیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت 42، نوکنڈی41،دالبندین،جوہرآباداورنورپورتھل40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔