اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب ہی رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بعض علاقوں میں بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب: جوہرآباد 52، مری 09، خیبرپختونخوا: کاکول 17، دیر 05، باچا خان ایئرپورٹ 04، کالام 03، پشاور 02، دروش 01، بلوچستان: ژوب 04، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ، دالبندین 43، سبی 42 اور نور پور تھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔