ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش ،چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

205

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد ، دادو،ا ٓواران، پنجگور، پسنی، جیوانی اورگوادر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔اس دوران قلات، لسبیلہ ، خضدار،ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان ، راولپنڈی/اسلام آباداور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ کشمیر،گلیات ، مری ،ایبٹ آباد، مانسہرہ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

مسافروں اور سیاحوں کو موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کرنے اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ (آج )بدھ کو سندھ، بلوچستان ،بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا،سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، سندھ ،پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی ۔بلو چستان میں گوادر 52، پسنی 43، قلات 28، تربت 21، خضدار13، جیوانی09،لسبیلہ 07، سبی02،سندھ میں لاڑکانہ 49،روہڑی 47، دادو 40، جیکب آباد 32، چھور30، کراچی (ایم او ایس 29، کورنگی 20، صدر 12، ناظم آباد ،08کیماڑی 07، گلشن معمار06، فیصل بیس 05،گداپ ٹاؤن 03، یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی، گلشن حدید 02، اورنگی ٹاؤن، جناح ٹرمینل 01)، خیر پور 13، موہنجوداڑو11،

شہید بینظیر آباد 10،ٹھٹہ 05،پڈعیدن، مٹھی 04، میر پور خاص،سکھر، حیدر آباد 02، پنجاب میں کوٹ ادو 24، بہاولنگر13، نور پور تھل،مری 08، لیہ ، ڈیرہ غازی خان ، جوہر آباد 04، نارووال، سیالکوٹ(سٹی)،گوجرانوالہ 02، ملتان (ایئر پورٹ)،بہاولپور، رحیم یار خان، فیصل آباد، راولپنڈی (چکلالہ) 01، خیبر پختو نخوا میں بالاکوٹ 11،مالم جبہ 08، ڈیرہ اسماعیل خان 07، چراٹ 01 ، کشمیر میں کوٹلی 02،راولاکوٹ 01 ، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت چلاس 40،بنوں 38، ڈیرہ اسماعیل خان، دروش، نور پورتھل اور اوکاڑہ میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔