اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث لسبیلہ، نصیر آباد،گوادر ،پنجگور،تربت،آواران، بارکھان، کوئٹہ ، بولان ،کوہلو،خاران ،کراچی،ٹھٹھہ،بدین، خطہ پوٹھو ہار/اسلام آباد ، شما ل مشرقی اور وسطی پنجاب کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (پیر)کو اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا، بلوچستان ، شمالی ووسطی بلوچستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلو چستان ، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار اورکشمیر میں موسلادھار بارش اور سند ھ کے ساحلی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش کشمیر میں کوٹلی 67، گڑھی دوپٹہ 10، مظفر آباد (شہر 07، ایئرپورٹ 05)، راولاکوٹ 02، پنجاب میں گجرات 55، چکوال 46، خانپور 37، رحیم یار خان 34، منڈی بہاؤالدین 33، سرگودھا 26، اسلام آباد (ایئرپورٹ 20، بوکرا 09، سید پور، گولڑہ 05، زیروپوائنٹ 02)، گوجرانوالہ 19، حافظ آباد 16، جہلم، منگلا، خانپور 12، راولپنڈی (چکلالہ 04، شمس آباد 02)، ساہیوال، خانیوال 03، بہاولپور03، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 02)، اٹک 02، بھکر، ڈی جی خان، فیصل آباد 01، سندھ میں حیدرآباد 28، جیکب آباد 27، ٹھٹھہ 18، پڈعیدن 12، بدین 07، چھور 06، کراچی (اورنگی 06،گلشن حدید 01)، روہڑی 04، لاڑکانہ، مٹھی 02، سکھر 01، خیبر پختونخوا: بنوں 15، بالاکوٹ، پاراچنار، لوئر دیر 10، ڈی آئی خان (سٹی 09)، کاکول 06، کالام 03، تخت بھائی 01، بلوچستان میں پنجگور 18، مسلم باغ 09، بارکھان 06،پسنی 04، لسبیلہ، تربت 03، کوئٹہ 02 اور گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اتوار کو زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 45، چلاس 43، بونجی اور نوکنڈی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔