ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

64

لاہور ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوںاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور پنجا ب کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آ لود رہے گا ۔جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا تا ہم گجرات ،سیا لکو ٹ، حا فظ آ با د، گوجرانوالہ ڈویژن ،راولپنڈی، اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہوائوںاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہا،جمعرات کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ35اور کم سے کم33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تنا سب74فیصد تھا۔