ملک کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کریک ڈائون جاری ، مزید 126گیس کنکشن منقطع، 1 کروڑ 33لاکھ کے جرمانے عائد،ترجمان

104
پچھلی تاریخوں سے گیس کی قیمتیں نافذ العمل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان وزارت پٹرولیم

لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 126گیس کنکشن منقطع کردیے گئے،171 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج /پروسیس کردیے گئے۔ترجمان کے مطابق گیس چوری میں ملوث افراد پر1کروڑ 33لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5گھریلو کنکشن , کمپریسر کے استعمال پر 8کنکشن منقطع کیے گئے اور 11.08ملین کی رقم بھی بک کی گئی اور گیس چوروں کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر3جبکہ غیر قانونی استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا روالپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 51اور 33انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے اور 0.82ملین کے انڈر بلنگ کی رقم بھی بک کی گئی۔ مردان میں ٹیم نے کاروائی کے دوران20انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور0.16ملین کی رقم بھی بک کی گئی ۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5کنکشن منقطع کیے گئے ۔

سر گو دھا میں 49انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے اور انڈر بلنگ کیسز کی مد میں 0.03ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 18گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کیاستعمال پر9کنکشن منقطع ،13انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے ۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی 22کنکشن منقطع کیے گئے۔ گیس چوری کے خلاف 1Fir بھی درج کی گئی اور 0.70ملین کے جرمانے عائد کیے گئے۔ گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہویغیر قانونی استعمال پر 1جبکہ کمپریسرکے استعمال پر 02کنکشن منقطع کیے اور 43انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے ،0.50ملین کی رقم بک کی گئی ۔

فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈان کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر01جبکہ13انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے۔ اور ٹیم نے کاروائی کے دوران 0.05ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔