ملک کے معروف شاعر نثار ناسک کی برسی 3 جولائی کو منائی جائے گی

186

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):ملک کے معروف شاعر نثار ناسک کی برسی 3 جولائی کو منائی جائے گی۔ نثار ناسک 15 فروری 1939ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کی وجہ شہرت ملی نغمہ ”دل دل پاکستان“ بنا جو ایک موسیقار گروپ ”وائٹل سائنز“ نے گایا تھا۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ۔

نثار ناسک اردو اور پنجابی میں بھی لکھتے تھے، ان کی دو کتابیں ”چوتھی سمت آ نکلا“ اور ”دل دل پاکستان“ شائع ہوئیں، انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ نثار ناسک کچھ عرصہ جزوی طور پر بینائی سے محروم اور ایمنیزیا کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد ڈھوک رتہ (ضلع راولپنڈی) میں 3 جولائی 2019ء کو وفات پا گئے ، ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔