21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںملک کے 3 بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر جہازوں کو پرندوں سے بچانے...

ملک کے 3 بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر جہازوں کو پرندوں سے بچانے کے لیے جدید خودکار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے 3 بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر جہازوں کو پرندوں سے بچانے کے لیے جدید خودکار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بدھ کو بتایا کہ جدید خودکار سسٹم نصب کرنے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں، 28 ستمبر کو ٹینڈرز کھولے جائیں گے،

پہلے مرحلے میں لاہور ایئرپورٹ جبکہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اور کراچی کے ایئرپورٹس پر جدید خودکار سسٹم نصب کیا جائے گا، ترجمان نے مزید بتایا کہ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی اور کھانے پینے کی اشیا بکھری ہونے کی وجہ سے پرندوں کی بہتات ہے

- Advertisement -

، ہوائی اڈوں کے اطراف میں پرندوں کی تعداد میں اضافہ محفوظ ہوائی سفر کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے سے جہاں حادثات کا خطرہ رہتا ہے، وہیں انجن سمیت جہاز کے دیگر حصے ناکارہ ہونے سے ایئر لائنز کو بھاری مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں