ملیر سٹی پولیس کی کارروائی، 4 منشیات فروش گرفتار

3
arrested
arrested

کراچی۔ 28 جون (اے پی پی):ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 خواتین سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 50گرام چرس، 230گرام کرسٹل، 100گرام آئس اور20ہزار روپے نقدی برآمدکرلی۔

ہفتہ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد علی، راشد جبکہ ملزمات میں عائشہ اور عصمہ عرف پٹھانی شامل ہیں۔ملزمان خواتین کے ذریعے علاقے میں منشیات کی ترسیل کا منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔