17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںممبئی انڈینز کے آئی پی ایل 2025 سیزن کے افتتاحی میچ میں...

ممبئی انڈینز کے آئی پی ایل 2025 سیزن کے افتتاحی میچ میں ٹیم کی قیادت سوریہ کمار کریں گے

- Advertisement -

ممبئی ۔19مارچ (اے پی پی):بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سوریہ کمار یادیو انڈین پریمیئرلیگ 2025 کے اپنے ابتدائی میچ میں ممبئی انڈینز (ایم آئی ) کی قیادت کریں گے۔ 34 سالہ سوریہ کماریادیو ممبئی انڈینز کے باقاعدہ کپتان ہاردک پانڈیا کی جگہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ممبئی انڈینز کے باقاعدہ کپتان ہاردک پانڈیا کو انڈین پریمیئر لیگ کے گزشتہ ایڈیشن کے آخر میں ایک میچ کی پابندی کا سامنا ہے۔

ممبئی انڈینزکے ہیڈ کوچ مہیلا جے وردھنے نے بدھ کو کہا ہے کہ ہمیں باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ ہاردک پانڈیاپہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے ، ہم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے یہ فیصلہ کی ہے کہ سوریہ کمار یادیو اس میچ میں ممبئی انڈینز کی قیادت کریں گے۔ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ یہ میرے قابو سے باہر ہے۔ گزشتہ سال جو ہوا وہ کھیل کا حصہ تھا ۔ ہم نے آخری اوور ڈیڑھ یا دو منٹ کی تاخیر سے پھینکا۔ اس وقت مجھے اس کے نتائج کا علم نہیں تھا۔ ہاردک نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے، لیکن قواعد یہ کہتے ہیں۔ مجھے اس عمل سے گزرنا ہوگا ۔

- Advertisement -

آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں کپتانی کے لئے سوریا کماربہترین انتخاب ہیں ، وہ بھارت کی قومی ٹیم کی بھی قیادت کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں ممبئی انڈینز کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 23 مارچ کو چنائی سپر کنگز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ممبئی انڈینز کو اس میچ کے لئے ہاردک پانڈیا کے ساتھ ساتھ جسپریت بمراہ بھی دستیاب نہیں ہوں گے ۔ جسپریت بمراہ کمر کی انجری کا شکار ہیں۔

ہاردک پانڈیا کو لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف آئی پی ایل 2024 کے اپنے آخری لیگ میچ میں ایم آئی کے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ نہ کھیلنے کی سزا دی گئی ،اس کے علاوہ 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا ۔ہاردک پانڈیا 29 مارچ کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف احمد آباد میں ہونے والے ممبئی انڈینز کے دوسرے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574168

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں