13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںممتاز صحافی و کالم نگار اطہر مسعود وانی مرحوم کی یاد میں...

ممتاز صحافی و کالم نگار اطہر مسعود وانی مرحوم کی یاد میں محفل قرآن خوانی، دعائے مغفرت و تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):ممتاز صحافی و کالم نگار اور تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز اطہر مسعود وانی مرحوم کی یاد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی مسجد میں محفل قرآن خوانی، دعائے مغفرت اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پی ایف یو جے کےصدر افضل بٹ، صدر این پی سی اظہر جتوئی، صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک ، سابق صدر این پی سی طارق چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ، ممبر گورننگ باڈی این پی سی عامر رفیق بٹ، نوید احمد شیخ،سینئر نائب صدر آر آئی یو جے راجہ بشیر عثمانی ،اے کے این ایس کے صدر امجد چوہدری، کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنما زاہد صفی ،شفیق بٹ،سینئر صحافیوں جہانگیر منہاس، سردار حمید ،بلال ڈار، محمد کبیر، ماجد نذیر مانچسٹر ، کشمیر جرنلسٹس فورم کے سیکرٹری جنرل مقصودمنتظر، کاشف میر، غلام نبی کشمیری، سردار لیاقت، نعیم الاسداور اطہر مسعود وانی مرحوم کے صاحبزادےمیر عماد وانی ان کے عزیز و اقارب فرحت علی، واحد بیگ، نعمان ملک، ہارون بیگ اور دیگر رشتہ داروں سمیت جڑواں شہروں کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

شرکا نے اطہر مسعود وانی کی تحریک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر گرانقدر خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اطہر مسعود وانی مرحوم کشمیریوں کا فخر تھے، تحریک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر مرحوم کی گرانقدر خدمات ہیں جنہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اطہر وانی کی کشمیر پر پوری گرفت تھی اور وہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ابلاغی محاذ پر زندگی کی آخری سانس تک سرگرم عمل رہے، ان کی وفات سے ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جسے پر کرنا بہت مشکل ہے۔

انھوں نے کہا کہ  ضرورت اس بات کی ہے کہ مرحوم کے مشن کو جاری رکھا جائے اور جس جذبے اور لگن سے اطہرمسعود وانی مرحوم نے زندگی گزاری ہے اس کی تقلید کرتے ہوے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی تک اپنے حصے کا کردار ادا کیا جائے ۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ اطہر وانی مرحوم اور ان کے والد عبدالصمد وانی مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر جو گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اور جو آرٹیکلز تحریر کیے ہیں ان کو مراتب کرکے کتاب تصنیف کی جائے تاکہ آنے والی نسلوں تک کشمیر کی تحریک کے خدو خال پہنچائے جاسکیں جو کہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566177

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں