لاہور۔4 فروری(اے پی پی )ممتاز ناول،افسانہ اور ڈرامہ نگار بانو قدسیہ 88برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں، وہ معروف مصنف، ڈرامہ و افسانہ نگار اشفاق احمد کی بیوہ تھیں اور کافی عرصے سے علیل تھیں۔شہرہ آفاق ناول ’راجہ گدھ‘ کی مصنفہ بانو قدسیہ کے دیگر مشہور ناولوں میں ’امربیل‘ اور ’موم کی کلیاں‘ بھی شامل ہیں۔بانو قدسیہ 28 نومبر 1928ءکو بھارت کے شہر فیروز پور میںپیدا ہوئیں، 1950ءمیں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ان کی معاونت سے ادبی پرچہ داستان گو جاری کیا۔